سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے بتایا ٹنڈو محمد خان کے 65 سالہ شخص کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کو طبعیت بگڑنے پر 28 مارچ کو حیدرآباد کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
عذرا پیچوہو نے بتایا کہ اس شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد ان کا فوری علاج شروع کردیا گیا تھا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ شخص پہلے سے ہی سانس کے مرض میں مبتلا تھا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2360 ہو گئی جبکہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہو چکی ہے۔
0 Comments
Please share your comment in Box