Email subscription

ملک میں کرونا وائرس اموات کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی

وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 500 سے تجاوز کر چکی

لll اپریل2020ء) ملک میں کورونا وائرس اموات کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی، اب تک ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 500 سے تجاوز کر چکی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9565 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ اموات کی کل تعداد بھی 201 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4195 تک پہنچ گئی، سندھ میں 2764 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1276 اور اسلام آباد میں 185 ہوگئی، بلوچستان

میں 465 گلگت بلتستان میں 281 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہوگئی۔ مجموعی طور پر 34 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 66 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔
(جاری ہے)
ملک بھر میں اب تک 2073 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں25 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 45، کے پی کے میں 74 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 6 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 3 مریض دم توڑ گئے۔ اعداد وشمار کے مطابق اب تک 111886 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ گھنٹوں میں 5347 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک کے 597 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں سینکڑوں مریض زیر علاج ہیں۔ جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے 52 مریض تشویشناک حالت میں ہیں

Post a Comment

0 Comments