Email subscription

لاہور کی ایک ہی گلی میں کورونا کے 42 مریض سامنے آگئے


پنجاب کے دارالحکومت لاہورکی ایک ہی گلی سے کورونا وائرس کے 42 مریض سامنے آگئے ہیں جس کے بعد گلی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔
سوڈیوال کے علاقے سکندریہ کالونی میں تین روز قبل کورونا وائرس کے 10 مریض سامنے آئے تھے لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی ہے۔سکندریہ کالونی کی اس گلی میں 57 گھر ہیں اور اسے مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹائیگر فورس کے جوان مل کر متاثرہ گھروں میں راشن  ، ادویات اور دیگر ضروری سامان پہنچا رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس گلی میں  کورونا سے متاثرہ ایک شخص کچھ روز پہلے سندھ سے آیا تھا ۔ پہلے اس کے گھر والوں میں کورونا وائرس پھیلا جس کے بعد پوری گلی میں یہ وبا پھیل گئی ، سکندریہ کالونی کے دیگر علاقوں سے بھی لوگوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments