Email subscription

بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ،2 شہری زخمی


بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ،2 شہری زخمی





0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in 5
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہو گئے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی،بھارتی فوج نے چری کوٹ اور شکرگڑھ سیکٹر پرشہری آبادی کونشانہ بنایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر مارٹر گولے برسائے،بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے سیریان گاوَں کا 35 سالہ شہری زخمی ہوا جبکہ شکرگڑھ سیکٹر میں نانگل گاوَں کا 57 سالہ شہری شدید زخمی ہوا،دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments