Email subscription

لاہور کی کیمپ جیل میں مزید 9 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق، مجموعی تعداد کہاں جا پہنچی؟ تشویشناک خبرآگئی



لاہور کیمپ جیل میں مزید 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جیل ذرائع کے مطابق اب تک 60 قیدیوں کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی، کیمپ جیل کے 527 قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
نجی ٹی وی چینل اب تک کے مطابق کیمپ جیل لاہور میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور جیل ذرائع کے مطابق مزید 9 قیدیوں کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے، جس کے بعد  60 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ 527 قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے اور 438 قیدیوں کی رپورٹ جیل حکام کو موصول ہوئی اور 378 قیدیوں کی رپورٹ منفی آئی ہے  جبکہ 79 قیدیوں کی ابھی بھی آنا باقی ہے اور اس کے بعد مزید کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے
کیمپ جیل لاہور میں کورونا وائرس کے حوالے سے اس سے پہلے عارضی ہسپتال قائم کیا گیا تھا

Post a Comment

0 Comments