وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک کورونا سے پاکستانیوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم اور کام کرنے والے کئی پاکستانیوں کے کورونا وائرس سے انتقال پر دکھ ہوا۔انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والوں کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کورونا میں مبتلا افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک تمام پاکستانی ہمارا فخر ہیں، ہم کبھی بھی آپ تمام لوگوں کو نہیں بھلا سکتے۔وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کو فخر اور عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ زر مبادلہ اور خیراتی کاموں کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
0 Comments
Please share your comment in Box