Email subscription

لاک ڈاؤن کے دوران کتنے فیصد پاکستانی گھر پر ہی بیٹھے رہتے ہیں


 کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے لیکن  بہت کم لوگ ہی ایسے ہیں جو چین سے گھروں میں بیٹھ رہے ہیں۔موبی لنک جاز کی جانب سے ایک لاک ڈاؤن پر عملدرامد کے حوالے سے ایک آن لائن سروے کرایا گیا ہے جس میں حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔
جاز کے سروے کے مطابق  پاکستان میں 33 فیصد لوگ ایسے ہیں جو لاک ڈاؤن کے دوران بالکل بھی گھروں سے باہر نہیں نکل رہے جبکہ 10 فیصد افراد ہفتے میں ایک بار سے بھی کم گھروں سے باہر نکلتے ہیں۔ ہفتے میں ایک بار گھر سے باہر نکلنے والے افراد کی تعداد 14 فیصد ، 2 سے 5 دن میں 11 فیصد ، 2 دن میں 16 فیصد اور 16 فیصد ہی روزانہ گھروں سے باہر نکلتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments