Email subscription

کورونا وائرس، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان جون میں شیڈول ٹیسٹ سیریز بھی ملتوی

کورونا وائرس، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان جون میں شیڈول ٹیسٹ سیریز بھی ملتوی

کورونا وائرس، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان جون میں شیڈول ٹیسٹ سیریز بھی ملتوی

0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in 5
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سےپوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث کئی کرکٹ ایونٹس اور سیریز ملتوی ہو چکی ہیں اور اب جون میں شیڈول آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن ہے اور بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ بھی منقطع ہے جس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بالآخر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پین نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ یہ بات جانے کیلئے ’آئنسٹائن‘ کی ضرورت نہیں ہے کہ بنگلہ دیش کا دورہ آسٹریلیا نہیں ہو سکتا تاہم دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments