Email subscription

پنجاب کا وہ گاﺅں جو ایک ہی گھر کے 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سیل کردیا گیا



گجرات (ویب ڈیسک) ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد پورے گائوں کو سیل کردیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ اسپین سے آئے شہری میں کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گائوں سمبلی میں ایک ہی خاندان کےچھ افرادمیں کورونا کی تصدیق ہونے پر گائوں کو سیل کردیاگیا، پولیس اور پاک آرمی نے گاﺅں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔نواحی گائوں میں پندرہ روز قبل اسپین سے واپس آنےوالے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی، متاثرہ شخص گائوں بھرمیں میل ملاپ کرتارہا، متاثرہ شخص کے خاندان کےمزید پانچ افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔خاندان کے افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد پورے گاﺅں کو مکمل طور پر سیل کردیاگیا ہےاسسٹنٹ کمشنر نے گاو¿ں سیل کرنے اور کوروناکے6مریضوں کی تصدیق کردی ہے اور کہا پورے خاندان کوگجرات قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments